شہر قائد میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار، آج بھی بوندا باندی متوقع

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں مطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں