کراچی میں بارش کے بعد قوس و قزح کے رنگوں کا دلفریب نظارہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے قوس و قزح کے رنگوں کا دلفریب نظارہ کیا گیا۔

ناظم آباد میں آسمان پر قوس و قزح کے رنگوں نے موسم کے حسن کو دوبالا کیا تو ایسے میں شہری بھی اس نظارے سے محظوظ ہوئے بغیر رہ نہ سکے، قوس و قزح کا مشاہدہ کرنے والوں نے اسے اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں