سمندری میں گھر کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ سمندری میں پیش آیا جہاں موسلادھار بارش کے بعد گھر کی چھت گر گئی، حادثے میں ماں اپنے 3 بچوں سمیت ملبے تلے دب گئی۔

ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اور ایک بچے کو بچا لیا گیا، جاں بحق بچوں میں 13 سالہ عمران اور 17 سالہ سویرا شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں