کراچی : دو بچے کنویں میں گر گئے، بچوں کو بچانے والا نوجوان بھی پھنس گیا

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے گارڈن میں دو بچے کنویں میں گر گئے، بچوں کو بچانے کے لیے اندر جانے والا نوجوان بھی کنویں میں پھنس گیا۔

واقعہ فوارہ چوک کے قریب پیش آیا، جس کنویں میں بچے گرے اس کی گہرائی 100فٹ بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے کرکٹ کھیلتے ہوئے کنویں میں گرے،آخری اطلاع آنے تک ریسکیو ٹیم موقع پرموجود تھی اور آپریشن جاری تھا۔ 

دوسری جانب ترجمان ریسکیو 1122کا کہنا ہے  گرنے والے بچوں کی شناخت بدر صہیب ولد ارشد حسین عمر 8 سال اور طلحہ ولد آصف عمر 10 سال بتائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں