تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ عمر ایوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر 9 ستمبر کو سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب میں جلسے جلوس کرنا بنیادی حق ہے، پنجاب میں انتظامیہ جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے جلسے کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں