خیبرپختونخوا میں باغبانی کے فروغ کے لئے ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں باغبانی کے فروغ کے لئے ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر بلدیات اور پی ڈی اے حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے ٹی ایم ایز کو مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں