فریال تالپور سے صوبائی وزیر، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے صوبائی وزیر، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔
فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں آج ملاقات کرنے والوں میں ارکانِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، ڈاکٹر مہیش ملانی، رفیق احمد جمالی اور طارق شاہ جاموٹ شامل ہیں، پیر آفتاب شاہ جیلانی ، ایاز شاہ شیرازی، ذوالفقار ستار بچانی اور سابق ایم این اے عبدالستار بچانی نے بھی ان سے ملاقات کی۔
ارکانِ قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، نذیر احمد بگھیو، میر شبیر بجارانی، اعجاز حسین جکھرانی، شاہدہ رحمانی اور شرمیلا فاروقی نے بھی فریال تالپور سے ملاقات کی، صوبائی وزیر میر طارق تالپور، ایم پی اے ہری رام اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی فریال تالپور سے ملے۔
ملاقات کے دوران فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ارکان اسمبلی، وزیر اور رہنماؤں نے مبارکباد دی، گلدستے پیش کیے، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔