190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی : (دنیانیوز) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست مستردکردی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی ، عدالت نے وکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسر پر جرح کرنے کا حکم دیا ۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مستردکردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں