خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری
پشاور : (دنیانیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔
حکام کے مطابق آر ڈی سی ڈویڑنل سطح پر کمشنر کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے گی ، ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی براہ راست محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کو جوابدہ ہوگی۔
پی اینڈ ڈی حکام کابتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ، اے ڈی سیز ، فنانس اور تعمیرات کی بھی نمائندگی ہوگی، ڈویڑنل پلاننگ آفیسر آر ڈی سی کے سیکرٹری ہونگے، ماہانہ اجلاس لازمی ہوگا جبکہ کمیٹی 10 سے 20 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظور ی و نگرانی کرے گی۔
حکام کے مطابق آرڈی سی پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ تضاد کی نشاندہی بھی کرے گی ۔