پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے، جلسے کی اجازت نہ ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو لاہور میں21 ستمبر کے روز جلسہ کرنے کی اجازت کا حکم دے۔