وفاقی وزارتوں، ڈویژن، ماتحت محکموں کو نئی آسامیاں تخلیق نہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژن، ماتحت محکموں کو نئی آسامیاں تخلیق نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رائٹ سائزنگ مکمل ہونے تک نئی اور خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژن، ماتحت محکموں کو 1 تا 22 گریڈ کی خالی اسامیوں کی رپورٹ جلد از جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزارتوں، ڈویژن، ماتحت محکموں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور محکموں کو 1 تا 22 گریڈ کی آسامیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور محکموں میں 1 تا 22 گریڈ کی آسامیوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور محکموں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایسی تمام آسامیاں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر گزشتہ کئی سالوں سے موزوں امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں کو رائٹ سائزنگ مکمل ہونے تک نئی آسامیاں تخلیق نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور محکموں کو نئی بھرتی کے این او سی بھی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔