لاہور ہائیکورٹ کا پرویزالہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چودھری پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں