پیکا ایکٹ :خصوصی عدالت کا توہین عدالت کے ملزم کو سزائے موت اور قید کا حکم

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کا توہین مذہب کے الزام میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور سزائے موت کا حکم دے دیا۔

پیکا قانون کی سیکشن 11 کے تحت گوجر خان کے شہری قیصر سجاد کو سزائے موت اور سات برس قید کا حکم سنایا گیا، ملزم کو مختلف دفعات کے تحت الزام ثابت ہونے پر 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا، عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم دیا، مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں