بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو سخت سکیورٹی میں جہلم جیل منتقل کیا گیا، دونوں خواتین کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں اور حوالاتیوں کے باعث جہلم منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کیا گیا تھا،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو 5اکتوبر کو ڈی چوک سے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔