15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا طے نہیں کیا: اسد قیصر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 15 اکتو کو ڈی چوک میں احتجاج ابھی طے نہیں کیا۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹر کی ملاقات کرائی جائے، ہمیں عمران خان کی صحت سےمتعلق شدید خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کانفرنس میں آنے والے ہمارے مہمان ہیں، کانفرنس میں آنےوالےمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت احتجاج نہیں چاہتے لیکن ہمیں مجبورکیا جارہا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یا تو ڈکلیئرکردیں ملک میں مارشل لاء ہے، ہمارے خلاف کریک ڈاؤن روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں