سکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار، ایک طالبعلم جاں بحق

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 طالبعلم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ہم سکول انتظامیہ اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں