قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کی شام طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کی شام طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیئے جائیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں آئینی ترمیمی مسودے پیش کئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت آئینی ترمیم کرانے کی مکمل کاوش کرے گی، حکومتی و اتحادی ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں