الہ آباد: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 2افراد جاں بحق
الہ آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور کے شہر الہ آباد میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کےمطابق حادثہ قصور دیپالپور روڈ کوڑے سیال سٹاپ پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی ، جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔؎
حادثہ کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے قصور دیپالپور کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں جبکہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ ہسپتال چونیاں منتقل کردیا جبکہ شدید زخمیوں کو لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔