علی امین گنڈا پور کی ڈی چوک مقدمے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ڈی چوک مقدمے کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے ڈویژن بنچ کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

درخواست میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواستگزار کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے آئینی حق کو استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔

درخواست کے مطابق 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشت گردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں