ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور ہلکی برفباری

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور ہلکی برفباری ہوئی۔

گلیات، مظفر آباد اور چلاس میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بھٹو گاہ ٹاپ پر بھی سفید موتیوں کی برسات ہوئی، داریل، تانگیر، نیاٹ اور گوہر آباد کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برفباری ہوئی۔

ادھر سوات کے علاقے کالام اور مالم جبہ میں بھی روئی کے گالے گرتے رہے، نظارے حسین ہوگئے، ہر طرف سفیدی چھا گئی، شہریوں نے بھی سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔

برف پوش وادی میں بعض سیاح اور بچے سکیٹنگ کر کے حسین لمحوں کو یادگار بناتے رہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں