نوشہرو فیروز: مال بردار ٹرین کو حادثہ، 10 بوگیاں ڈی ریل، 5 الٹ گئیں

نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز کے قریب محراب پور میں مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق دیپارجہ پھاٹک پر مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 10 بوگیاں ڈی ریل جبکہ 5 بوگیاں الٹ گئیں، مال بردار ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے، روہڑی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوچکی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر ہونے میں 8 تا 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں، اپ اینڈ ڈاؤن کی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روکا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں