گورنمنٹ پرائمری سکول میں شہد کی مکھیوں کا بچوں پر حملہ، 6 زخمی

چوبارہ: (دنیا نیوز) ٹرکو اڈہ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈڈھے والا میں شہد کی مکھیوں نے بچوں پر حملہ کر دیا، 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق چوبارہ روڈ پر واقع سکول میں درخت سے مکھیوں نے اچانک حملہ کر دیا، ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز موقع پر روانہ کیں۔

زخمیوں میں 2 اساتذہ اور 4 طالب علم شامل ہیں جنہیں ریسکیو عملہ نے طبی امداد دی، تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں