اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا، خطے سمیت دنیا میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط پر زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں