ایران اسرائیل کشیدگی، 52 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 40 ویں روز بھی جاری رہا، 52 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 52 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3073 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔
28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13 ہزار 692 افراد وطن واپس پہنچے۔
حکام کے مطابق واطن واپس پہنچنے والوں میں پاکستان طلبا، زائرین، سی مین، مزدور، بزنس مین، ایران اور عمان کے رہائشی بھی شامل ہیں۔
پاکستان آنے والے تمام افراد کی بروقت امیگریشن، کلیئرنس اور دستاویزات کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جا رہی ہے۔