مشعال ملک نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی انسانیت کی فتح قرار دیدی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی صرف ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ انسانیت کی فتح ہے، جو پاکستان کی غیر معمولی عسکری اور تزویراتی قیادت کی مرہونِ منت ہے۔
مشعل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ریاستِ پاکستان اور پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن دور نہیں جب تہاڑ جیل کے دروازے کھلیں گے اور ان کے شوہر یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدی اور فلسطینی بھائی آزاد ہوں گے۔
مشعال حسین ملک عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔