کراچی: نویں جماعت کا پرچہ امتحانی اوقات سے قبل وائرل
کراچی: (دنیا نیوز) نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ امتحانی اوقات سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پرچہ آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی اس کے جوابات بھی مختلف واٹس ایپ گروپس میں موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق نقل مافیا نے بورڈ انتظامیہ کو کھلا چیلنج دے دیا ہے، جبکہ سائبر سکیورٹی کے اقدامات بھی پرچہ لیک ہونے سے روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔