کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد میں کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا گیا۔
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) August 12, 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی نے پاکستان اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا، پاک امریکا اقتصادی تعاون کے فروغ میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے کردار اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی خدمات کو سراہا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قرارداد کی متفقہ منظوری پر سینیٹر میلیسا ہرتاڈو سے اظہار تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments