مرید کے میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے کے علاقے ظفر پارک میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق بچی گھر کے باہرکھیل رہی تھی کہ پڑوسی نےچورن کی ڈبیاں دینے کے بہانے اسے اپنے پاس بلایا اور مبینہ طور پرگھر کی چھت پر لے گیا۔

ایف آئی آر کےمطابق بچی کےشورمچانے پرملزم نےاسےمبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، شور کی آواز سن کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، روتی ہوئی بچی نے گھر پہنچ کر اپنی والدہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس نےفوری کارروائی کرتےہوئےمقدمہ درج کرکےنامزدملزم کوگرفتارکرلیا، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...