فتنہ الہندوستان خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے، اُن کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا: مینا بلوچ

کوئٹہ :(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر کھیل مینا بلوچ نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان آبادی میں گھس کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہوکر کھڑا ہونا ہوگا۔

کوئٹہ میں  سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کے ودیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینا بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پہاڑوں میں چھپ کر آبادیوں پر حملے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشکی کے علاقے میں بھی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ماں اور بیٹی کو شہید کیا، معصوم شہریوں اور خصوصاً خواتین کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  کہ بلوچستان میں امن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، صوبے کے امن دشمن عناصر کو شکست دیں گے، عوام اور سکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

غزالہ گولا

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹیرینز دہشت گردی اور خواتین پر حملوں کے واقعات پر خاموش نہیں بیٹھیں گی، خواتین کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

غزالہ گولہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے، جبکہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...