عابد شیر علی رشتہ ازدواج میں منسلک، تقریب میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
مظفرآباد: (محمد اسلم میر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں عابد شیر علی کے اہل خانہ، سیاسی رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ، اہم شخصیات، قریبی دوستوں سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نکاح کی تقریب خوشگوار اور پروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جبکہ اہل خانہ کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے عابد شیر علی اور ان کی اہلیہ کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی، باہمی محبت اور خوشیوں کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔
عابد شیر علی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور ماضی میں وفاقی وزیرِ مملکت کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 16 جنوری 2026 کو سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں۔
عابد شیر علی کا یہ دوسرا نکاح ہے۔ ان کی پہلی اہلیہ 5 جولائی 2021 کو فیصل آباد میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments