پشاور: موٹر وے پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا منصوبہ زیرِ غور

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور سے دیگر اضلاع کے درمیان موٹر وے کے ذریعے بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس شروع کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔

حکام کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت پشاور کو نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ سے بی آر ٹی طرز کی جدید بس سروس کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے دوران مجوزہ روٹس، منصوبے کی لاگت اور بی آر ٹی اسٹیشنز کے قیام کے مقامات کا تعین کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر بی آر ٹی طرز کی بسیں چلانا جی ٹی روڈ کے مقابلے میں نسبتاً آسان ہوگا۔ مجوزہ سروس سے پشاور اور ملحقہ اضلاع کے درمیان سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو روزانہ سفری سہولت ملنے کی توقع ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی لاگت، روٹس، سٹیشنز اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بین الاضلاعی بی آر ٹی منصوبے کا مقصد پشاور اور دیگر اضلاع کے درمیان جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ کا رابطہ قائم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...