ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں،طاقت کے ذریعے آپ کچھ نہیں منوا سکتے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے یہ اپنی اسپیس کم کر رہے ہیں، محمود اچکزئی نے اچھی بات کی کہ نواز شریف سے بات کریں گے، ملک میں دھرنوں سے معیشت متاثر ہوتی ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات جلا سکتے ہیں وہ کسی کا کاروبار اور دکانیں بھی جلا سکتے ہیں، کاروباری حلقوں میں خوف ہوگا تو کاروبار کیسے چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام ہو تو کاروبار پھلتا پھولتا ہے، کاروبار چلے گا تو معیشت بہتر ہوگی اور لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...