پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق باچا خان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں، سڑکوں کی بندش اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا عملہ سٹیشنز پر موجود ہے، جبکہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...