واٹس ایپ نے ’یوزر نیم‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسیجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے ’یوزر نیم‘ فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مطلوبہ فرد سے رابطے کیلئے فون نمبر کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔

تکمیل کے مراحل میں موجود یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کو آزمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شیئر کئے گئے سکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سرچ بار کو یوزر نیم ڈھونڈنے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کے مابین رابطے میں آسانی ہوگی اور وہ ایسا بغیر نمبر شیئر کئے کر سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں