مختلف سیکٹرز میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے: شزا فاطمہ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرمملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مختلف سیکٹرز میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ طلبہ کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا، جدید دور کے مطابق تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہو گا، تربیت کیلئے ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کیلئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹی تک رسائی دینے کیلئے تیار ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں