ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سرفہرست

نیویارک :(ویب ڈیسک ) سپیس ایکس، ٹیسلا، ٹوئٹر اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

امریکی میگزین فاربز کے مطابق ایلون مسک نے ایک بار پھر دنیا کا مالدار ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

فوربز کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی دولت 209.5 ارب ڈالر (پانچ سو چھیاسی کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہو گئی ہے جو برنارڈ آرنلٹ کی دولت سے 5.2 ارب ڈالر زیادہ ہے،ان کی دولت میں اضافے کا سبب ان کے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے نئے پروگرام ’ایکس اے آئی‘ کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا ہینڈل ایکس اے آئی کی مجموعی دولت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے،وہیں دوسری جانب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی دولت 204.3 ارب ڈالر ہے، جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں