’ڈانس کرو اور کافی پیو‘ کیفے مالک کی سیلز بڑھانے کیلئے منفرد آفر

ریاض: (ویب ڈیسک)ایک کیفے کے مالک نے سیلز بڑھانے کیلئے گاہکوں کو فری کافی کی منفرد پیشکش کر دی۔

سعودی شہر ریاض میں ایک مقامی کیفے مالک نے اپنے کسٹمرز کیلئے دلچسپ پیشکش متعارف کرائی ہے، ’ڈانس فری کافی ‘ نامی سروس والے اس کیفے کا افتتاح چند روز قبل ہی کیا گیا ہے۔

اس کیفے کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرد اور خواتین صارفین کو ایک کپ مفت کافی لینے کیلئے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’کنگڈم ڈائریز ایس کے‘ نامی پیچ کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس کے مطابق جو بھی گاہک اس کیفے کا رخ کرتا ہے تو پہلے اسے رقص کرنا ہوگا اس کے بعد ہی وہ کافی حاصل کرسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں