ٹی وی چینل کی نیوز اینکر نے لائیونشریات کےدوران مکھی نگل لی

نیویارک :(ویب ڈیسک ) امریکہ کے ایک ٹی وی چینل کی ایک خاتون نیوز اینکر نے لائیو نشریات کے دوران مکھی نگل کر حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امریکی نیوز اینکر براہ راست نشریات کے دوران بولتے ہوئے مکھی نگل گئی۔ اس نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا اور مکھی نگلنے کے باوجود ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

دوسری جانب ناظرین نے اینکر کی مکھی کھانے کے باوجود روانی سے بات جاری رکھنے پر اس کی تنخواہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ صورت حال نشریات کے درمیان میں اس وقت پیش آئی جب ایک مکھی نیوز کاسٹر کی پلکوں پر آ کھڑی ہوئی اور پھر براڈکاسٹر کے منہ میں داخل ہوگئی، لیکن چند سیکنڈ کے بعد براڈکاسٹر کو ایسا محسوس ہوا کہ اس نے مکھی کو نگل لیا ہے، لیکن اس نے اپنی بات جاری رکھی۔

وینیسا کا ردعمل چونکا دینے والا اور متاثر کن تھا، اس نے معاملے کو سنبھالا اور اپنا کام جاری رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں