حماس نے جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے: بلنکن

دوحہ: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔

دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے، حماس کی کچھ تجاویز قابل عمل ہیں کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کرلیا ہے، حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جاسکتی ہے اور نہ دی جائےگی۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں