اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند، بارود کے سائے میں عید منائی

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطین کے شہریوں نے بارود اور گولیوں کے خوف کے سائے میں بلند حوصلے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم اور بارود کی برسات کے باوجود غزہ کے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں، جبالیہ اور خان یونس میں فلسطینیوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے پر عید کی نماز ادا کی۔

دوسری جانب اسرائیل فوج نے فلسطینیوں کو نماز عید سے روکنے کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کیں، اسرائیلی فوج نے نماز کی ادائیگی کیلئے آئے فلسطینیوں پر حملہ بھی کیا، بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل عید کے روز بھی اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور بمباری جاری رکھی، رفاہ پر تازہ حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات کو جلا کر مسمار کر دیا گیا، شہداء کی مجموعی تعداد 37 ہزار 296 ہو گئی، 85 ہزار 197 زخمی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں