غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری، مزید20 فلسطینی شہید

غزہ :(دنیا نیوز) غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے ، حملوں میں مزید20فلسطینی شہید، 55زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کرکے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا اورامداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی جس سے 9 افرادشہید،30 زخمی ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ خان یونس میں صہیونی فوج نے یورپی ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا، ان حملوں میں 11 فلسطینی شہید اور 25 شدید زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائی میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 شہادتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک  فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 37 ہزار 431 اور 85ہزار653افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے رفاہ میں10لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف 65ہزار فلسطینی باقی بچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں