اسرائیل نے امریکی کارکن کا قتل غیرارادی قرار دیدیا، دعویٰ ناقابل قبول ہے: بلنکن

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران ترک نژاد امریکی کارکن عائشہ نور ایگی کا قتل غیر ارادی تھا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کارکن کی موت کی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اس بات کا بہت امکان ہے کہ وہ بالواسطہ اور غیر ارادی طور پر آئی ڈی ایف کی گولی کا نشانہ بنی تھی، وہ فوج کا نشانہ نہیں تھا بلکہ نشانہ انتشار پھیلانے پراکسانے والے دوسرے لوگ تھے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ ہفتے ایک احتجاجی مظاہرے میں ایک امریکی خاتون کا قتل بلا جواز اوربلا اشتعال تھا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو اپنی عسکری کے قوانین میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک پرتشدد مظاہرے کے دوران ترک نژاد امریکی خاتون اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں