حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر ڈرون حملہ، 4 صہیونی فوجی ہلاک، 40 زخمی

تل ابیب: (ویب ڈیسک) شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 40 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا کہ جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں