یوکرین جنگ کو میرے علاوہ اور کوئی نہیں ختم کروا سکتا: ٹرمپ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جو یوکرین جنگ ختم کرا سکتے ہیں، تنازع کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوششیں کچھ حد تک قابو میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو دیر گئے ائیر فورس ون پر آؤٹ کِک کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور روک سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سمجھداری سے بات چیت ہوئی ہے اور میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ قتل کو روکا جائے۔
امریکہ کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2022ء سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرے صدر رہتے ہوئے پیوٹن نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔
ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے کیئف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے پیوٹن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔