یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کایا کیلاس نے لبنان میں فوری طور پر لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں کایا کالاس نے تمام فریقین سے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا احترام کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کو خطے میں مکمل جنگ بندی کو یقینی بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فوجی کارروائیاں بند کرنی چاہئیں اور آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کو محفوظ اور آزاد بنانا چاہیے، تاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق بحری راستوں میں آزادانہ نقل و حرکت ممکن ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں