اسرائیل کو مفت رعایتیں مسترد، حزب اللہ سربراہ کا مزاحمت جاری رکھنے کا عزم
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کو دی جانے والی مفت رعایتیں مسترد کر دیں اور مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ گروپ کی مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سانس باقی ہے، اسرائیلی دشمن کو زمینی سطح پر شکست ہوئی اور وہ زمینی حملہ کرنے میں ناکام رہا۔
نعیم قاسم نے کہا کہ تمام تر جارحیت کے باوجود دشمن میزائل حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ ہم پہلے والی صورتحال میں واپسی قبول نہیں کریں گے، خطے کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو مفت رعایتیں دینا بند کریں۔