ایران مذاکرات پر شرمندگی، ٹرمپ مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئے، باربرا سلیون
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خارجہ پالیسی کی ماہر باربرا سلیون نے کہا کہ ایران مذاکرات پر شرمندگی کے بعد ٹرمپ مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئے۔
امریکی خارجہ پالیسی کی ماہر باربرا سلیون کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق امریکی صدر کا بیان دراصل شرمندگی چھپانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نائب صدر کو پاکستان بھیجنے کے لئے تیار تھا تاہم ایران اس کے لئے آمادہ نہیں ہوا جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی، باربرا سلیون کے مطابق اب ٹرمپ واضح طور پر ایک مشکل اور غیر یقینی کیفیت کا سامنا کر رہے ہیں۔
باربرا سلیون نے کہا کہ یہ جنگ ابتدا سے ہی ٹرمپ کی توقعات کے مطابق نہیں چلی جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کے باعث برتری حاصل کر لی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے سخت مطالبات سے دستبردار ہونا چاہئے اور ایران کو یہ باور کرانے کے لئے کوئی مثبت قدم اٹھانا چاہئے کہ وہ واقعی مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہے۔