ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی نے بحفاظت بحیرہ عرب کو عبور کرلیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی نے بحفاظت بحیرہ عرب کو عبور کرلیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی دھمکیوں کے باوجود ٹینکر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوا، گزشتہ رات آئل ٹینکر کو ایرانی بحریہ کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی، سیلی سٹی آئل ٹینکر ایران کی جنوبی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا، ایک ٹینکر عراقی بندرگاہ سے روانگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرا، ایک کارگو جہاز نے ایرانی بندرگاہ سے روانہ ہو کر آبنائے ہرمز عبور کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایل پی جی ٹینکر دوسری کوشش میں خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہوا، جنگ سے قبل روزانہ 140 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے۔