حزب اللہ کے لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں پر ڈرونز، کواڈ کاپٹرز، توپ خانے سے حملے

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں پر 16 مختلف حملے کئے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں راکٹ حملے کئے، حملوں میں ڈرونز، کواڈ کاپٹرز اور توپ خانے کی فائرنگ شامل تھی، حزب اللہ کے مطابق یہ حملے جنوبی سرحدی دیہاتوں میں موجود اسرائیلی فوجیوں، توپ خانے کی پوزیشنوں اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے، جن میں راشاف، بنت جبیل، نقورہ اور دیر سریان شامل ہیں۔

حزب اللہ کے مطابق اس کے جنگجوؤں نے شام نقورہ کے بندرگاہی علاقے کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا، تنظیم کا کہنا ہے کہ طیر حرفا اور دیبل کے علاقوں میں بھی حملہ آور ڈرون استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر کارروائیاں کی گئیں۔

تنظیم نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں