آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری

تہران:(دنیا نیوز) ایران نے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا شیڈول جاری کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری مذہبی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو ہوں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید کے جسد خاکی کی الوداعی تقریبات امام خمینی موصلا میں منعقد ہوں گی، رہبر اعلیٰ کی نمازِ جنازہ اور جنازے کا جلوس 6 جولائی کو نکالا جائے گا۔

اِسی طرح 7جولائی کو مقدس شہر قم میں بھی جنازے کا جلوس منعقد کیا جائے گا، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد میں ہو گی، رہبر انقلاب کو روضہ امام رضا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منتظمین کی دنیا بھر کے مسلمانوں اور ایران سے محبت کرنے والوں کو شرکت کی دعوت ہے۔

واضح رہے علی خامنہ ای فروری میں ایران پر ہونے والے اسرائیلی امریکی حملوں میں شہید ہوئے تھے، علی خامنہ ای کی وفات کے ساتھ ایران میں تین دہائیوں پر مشتمل قیادت کا دور اختتام پذیر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں